ابنا: شیخ نعیم قاسم نے آج النہار اخبار سے گفتگو میں کہا کہ اگر حزب اللہ لبنان ملک کے دفاع کے لئے ہرطرح سے آمادہ نہ ہوتی تو صہیونی ریاست بارہا لبنان پر حملے کرچکی ہوتی۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے دو ہزار سے دوہزار چھ تک صہیونی ریاست کے مقابل حزب اللہ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کو حزب اللہ کے ہاتھوں ہر میدان میں شکست ہوئي ہے اور حزب اللہ ہی نے قدس کی غاصب حکومت کو لبنان سے پسپائي پر مجبور کیا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونی ریاست کی شکست فاش کے وسیع اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی کامیابیوں نے علاقے پر بڑے گہرے اثرات چھوڑے ہیں اور مقبوضہ فلسطین میں مسلح انتفاصہ کے آغاز کاباعث بنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کےلئے اپنی توانائيوں میں کافی اضافہ کیا ہے اور گذشتہ برسوں کی نسبت حزب اللہ کی طاقت میں بے پنانہ اضافہ ہوا ہے اور اب صہیونی ریاست میں لبنان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار صہیونی ریاست سے مقابلہ کرنے کے لئے ہیں۔.......
/169